لندن(سپورٹس ڈیسک) کولن گریوز انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا چیئرمین چن لیا گیا۔ وہ جائلز کلارک کی جگہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔ گورننگ باڈی نے پہلے صدر کی بھی منظوری دیدی ہے۔ 41 ارکان نے بورڈ کے آئین میں ترمیم کرتے ہوئے سب کی منظوری دیدی۔ گریوز 5 سال کیلئے ذمہ داری نبھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلا ہدف ایشز سیریز، 2017ء اور 2019ء کے ورلڈکپ ہیں۔