منظوروٹو کی مہناج القران سیکرٹریٹ میں ڈاکٹررحیق عباسی سے ملاقات

Feb 25, 2015 | 15:43

لاہورمیں میاں منظوروٹو نے پیپلزپارٹی کے وفد کے ہمراہ عوامی تحریک کے ڈاکٹررحیق عباسی کی قیادت میں وفد سے ملاقات کی، ملاقات میں میاں منظور وٹو نے عوامی تحریک سے ننکانہ کے حلقہ این اے ایک سوسنتیس میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کے لیے حمایت کی درخواست کی،ملاقات میں بلدیاتی الیکشن کے فوری انعقاد کے لیے پنجاب حکومت پردباو ڈالنے پربھی اتفاق کیا گیا،ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میاں منظوروٹوکا کہنا تھا کہ ننکانہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں نون لیگ کے امیدوار کا ڈٹ کرمقابلہ کیا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کی رپورٹ منظرعام پرلائی جائے اوراسکا مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا جائے

مزیدخبریں