ایمنٹسی انٹرنیشنل کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ریاستیں اپنے شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام

ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے سال دو ہزار چودہ کے لیے رپورٹ جاری کردی ہے،رپورٹ میں بھارت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پر بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے پر سخت تنقید کی گئی ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نریندر مودی کی  حکومت میں گروہوی تشدد اورمذہبی انتہا پسندی یں اضافہ  ہوا ہے، جبکہ ملک میں قبضہ مافیا کے اثر ورسوخ میں بھی اضافہ ہوا ہےایمنسٹی انٹر نیشنل کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس دو ہزار چودہ میں ریاستیں اپنے شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام رہی ہیں،حکومتیں شدت پسند گروہوں، دہشتگردوں اورجنگوں میں اپنے شہریوں کوپرتشدد کارروائیوں میں  تحفظ فراہم نہیں دے پائیں،،ایک سال میں پانچ کروڑ افراد جنگوں کے باعث بے گھر ہوئے،عراق، شام کے علاوہ یوکرائن میں خانہ جنگی کے باعث ہزاروں افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا ،جبکہ غزہ اورنائیجریا میں لڑائی سے لاکھوں افرد متاثر ہوئے،،رپورٹ میں کہا گیا کہ سیکیورٹی کونسل بھی امن کے قیام کی ذمہ داری پوری نہیں کرسکی

ای پیپر دی نیشن