پہلے غلطی کرنا،پھر سوری کرنا،ہماری کرکٹ کا شیوہ بن چکا ہے،سلمان بٹ،محمد آصف اور محمد عامر نے اسپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا،اور پھر قوم سے معافی مانگ لیپلیئرز تو سوری سوری کھیلتے ہی تھے ،ہماری ٹیم مینیجمنٹ بھی اس میں مہارت حاصل کرنے لگی ہے،معین خان کا کسینو جانا ہوا تو پورے ملک میں بھونچال آگیا،اور کیوں نہ آتا،،پاکستان اتنی بری پرفارمنس دے رہی ہے اور معین خان کسینو کی یاترا کررہے ہیِں،معین خان نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معافی بھی مانگ لیاپنے بیان میں انہوں نے کہا جو بھی ہوا نادانستگی میں ہوا،کبھی سوچا بھی نہیں تھا اتنے سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے اس پر قوم سے معافی مانگتا ہوں،معافی تو مانگ لی،اب ہماری قوم ان کی معافی کو قوبل کرتی ہے ،یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا