رشتہ داروں کی محبت کو آزمانے پر چینی شہری نے اپنی آخری رسومات کر ڈالیں

Feb 25, 2016

بیجنگ....چین میں ایک شہری نے اپنے دوست احباب کی محبت کو آزمانے کے لئے اپنی موت اور آخری رسومات کا اعلان کر کے سب کو شرکت کی دعوت دے دی۔ زانگ دیانگ نے یہ انوکھا انداز اس لئے اپنایا تاکہ وہ دیکھ سکے کہ کون اس سے سچی محبت کرتا ہے کون نہیں۔ اس شخص کے مطابق جو شخص مجھ سے محبت کرتا ہو گا وہ میرے جنازے میں ضرور شریک ہو گا۔ زانگ غیر شادی شدہ ہے اور اس کا خدشہ تھا کہ مرنے کے بعد کوئی شخص اس کا خیال نہیں کرے گا‘ اسی لئے اس نے خود ہی اپنی قبر کھودی اور 16 ہزار یان اپنی آخری رسومات پر خرچ کر ڈالے۔

مزیدخبریں