’’بھارت میں حیوانیت کی نئی تاریخ رقم‘‘ہریانہ میں احتجاج کے دوران درندوں کی 12 خواتین سے زیادتی

چندھی گڑھ (آئی این پی)بھارتی ریاست ہریانہ میں گزشتہ دنوں ایک برادری کے احتجاج کے دوران حیوانیت کی نئی تاریخ رقم ہوگئی، سفاک درندوں نے حملہ کرکے درجنوں خواتین کو قریبی کھیتوں میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بھارتی اخبار ’’ٹریبیون انڈیا‘‘ کی رپورٹ کے مطابق پیر کی رات ہریانہ کی نیشنل ہائی وے پر مرتھال گائوں کے قریب رات تین بجے درجنوں غنڈوں نے متعدد گاڑیوں پر پتھرائو کیا اور آگ لگادی۔ گاڑیوں میں سوار افراد نے جان بچا کر بھاگنے کی کوشش کی تو وحشی حملہ آور ان کی خواتین جھپٹ پڑے اور ان میں سے درجن بھر کو اٹھا کر قریبی کھیتوں میں لے گئے اور اجتماعی عصمت دری کا نشانہ بناتے رہے۔ سڑک کنارے موجود ایک ڈھابے کے مالک نے بتایا کہ کچھ خواتین بھاگتے ہوئے ان کے ڈھابے کی طرف بھی آنکلیں، جنہیں بلوائیوں سے بچانے کے لئے پانی کی ٹینکی میں پناہ لینی پڑی، قریبی گائوں کے لوگ اپنے گھروں سے کپڑے لے کر آئے تا کہ بدقسمت خواتین کے بدن ڈھانپے جا سکیں۔ گائو ں کے لوگوں کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد پولیس بھی پہنچ گئی لیکن غنڈوں کا تعاقب کرنے یا متاثرین کی دادرسی کی بجائے وہ الٹا درندگی کا نشانہ بننے والی خواتین اور ان کے خاندان والوں کو مشورہ دیتے رہے کہ وہ خاموشی سے اپنے گھروں کو چلے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن