حکومت غریب افراد کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے: مریم نواز ایکومین فنڈ کی سربراہ سے ملاقات میں گفتگو

Feb 25, 2016

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت غریب افراد کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور اقدام کر رہی ہے۔ بدھ کو مریم نواز شریف سے ایکومین فنڈ کی سربراہ جیکولین نووگرز نے ملاقات کی۔ ایکومین فنڈ کی سربراہ جیکولین نووگرز نے سماجی شعبے کیلئے مریم نواز شریف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحت، تعلیم اور روزگار کیلئے مریم نواز شریف قائدانہ کردار ادا کر رہی ہیں۔ ملاقات میں مریم نواز شریف نے کہا کہ حکومت غریب افراد کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپوراقدام کر رہی ہے، حکومت کو یقین ہے کہ ملک کا مستقبل عوام کا معیار زندگی بہتر کرنے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ محروم طبقے ،بچوں کی تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں