سنجے دت آج جیل سے باہر آئینگے، رہائی رکوانے کیلئے ممبئی ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Feb 25, 2016

ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار سنجے دت آج یرواڈا جیل سے اپنی قید مکمل کرنے کے بعد رہا کر دئیے جائینگے انکی رہائی سے ایک دن قبل ممبئی ہائیکورٹ میں مفادِ عامہ کے تحت شہری پردیپ بھالیکر نے درخواست دائر کر دی جس میں ان کی قبل از وقت رہائی کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اداکار سنجے دت کو جیل میں ترجیحی بنیادوں پر سہولیات دی گئیں۔ درخواست گزار نے ہائیکورٹ پر زور دیا وہ سنجے دت کی جلد رہائی کے حکومتی فیصلے کو منسوخ کر دے اور انہیں دوبارہ حراست میں لیا جائے تاکہ وہ اپنی پانچ سالہ سزا کو مکمل کریں۔ واضح رہے کہ سنجے دت کو غیرقانونی ہتھیار رکھنے کے جرم میں 21 مارچ سنہ 2013ء کو بھارت کی سپریم کورٹ نے پانچ برس قید کی سزا سنائی تھی۔

مزیدخبریں