اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ملک ایسے حالات سے گزر رہا ہے کہ سیاہ بادل وفاق کو گھیرے میں لینے کی کوشش کر رہے ہیں، پارلیمنٹ اور جمہوریت کا رشتہ مضبوط کرنے کیلئے جمہوری لوگوں اور صحافت کا عظیم کردار ہے، سینئر صحافی راجہ اصغر مرحوم کی کمی ہم سب محسوس کر رہے ہیں۔ سینئر صحافی راجہ اصغر مرحوم کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی شفقت اور رہنمائی سے بہت کچھ سیکھا ہے، وہ اپنی ذات میں اقدار رکھتے تھے، ان کی سچائی، اصول پسندی صحافیوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ جہاں آمریت سے جمہوری حکومت کی جانب سفر رواں ہو تو ہر طبقے کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے، تیسری دنیا کی تاریخ ایسے شہیدوں اور لاپتہ افراد سے بھری پڑی ہے جن کی مائوں کے آنسو ان کی یاد دلاتے رہتے ہیں۔
سیاہ بادل وفاق کو گھیرے میں لینے کی کوشش کررہے ہیں: رضا ربانی
Feb 25, 2016