ملتان (نامہ نگار خصوصی) واپڈا ٹا¶ن پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کی کال پر واپڈا ایمپلائز کواپریٹو ہا¶سنگ سوسائٹی کی مینجنگ کمیٹی کے انتخابات کے انعقاد کیلئے واپڈا ٹا¶ن کے گیٹ پر پرامن احتجاجی کیا گیا۔ مظاہرین نے روڈ بلاک کردیا۔ شرکاءنے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات درج تھے ان میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلوں کی پاسداری کرو‘ وزیراعلیٰ پنجاب رجسٹرار کوآپریٹو جاوید اقبال کو توہین عدالت پر معطل کر کے تحقیقات شروع کرائی جائے۔ فوری الیکشن کرائے جائیں اور نگران سیٹ اپ ختم کیا جائے۔ مظاہرہ کی قیادت رانا فاروق‘ حبیب الرحمن سنگھیڑا‘ کاشف قریشی‘ سید اطہر شاہ ودیگر نے کی۔ انہوں نے کہا کہ گمنام درخواستوں پر الیکشن ختم کرانے کی سازش پکڑی گئی ہے لہٰذا فوری الیکشن کرائے جائیں۔ اس موقع پر محمد حسین بھٹی‘ مجاہد حسین ہاشمی‘ چوہدری اقبال رانا محمد ارشد‘ رانا عثمان میاں عمران و دیگر ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔