لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے حکومت پاکستان سے ستمبر میں کامن ویلتھ ٹیم کے دورے پاکستان کی منظوری مانگی ہے۔ سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ پی سی بی غیر ملکیوں کو سربراہ مملکت کی مساوی سکیورٹی فراہم کرنا چاہتا ہے۔ کامن ویلتھ ٹیم میں ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں کے تین تین کھلاڑی شامل ہوں گے۔ اس دورے کو پاکستان کرکٹ میں اعتماد کی بحالی کی جانب ایک پیش قدمی قرار دیا جارہا ہے ۔
کیوں کہ اگر آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑی اس ٹیم کے ساتھ پاکستان آگئے تو پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کا کیس مضبوط ہوجائے گا۔ بورڈ حکام میچز تمام بڑے شہروں میں کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
پی سی بی نے حکومت سے کامن ویلتھ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منظوری مانگ لی
Feb 25, 2016