وزیراعظم نواز شریف آج مظفر آباد کا دورہ کرینگے

مظفر آباد (آئی این پی)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ایک رو زہ دورہ پر (آج) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد آئیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف اپنے دورہ کے دوران پرائم منسٹر ہیلتھ پروگرام کے تحت مستحقین میں ہیلتھ کارڈز کی تقسیم میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم اپنے دورہ کے دوران نیلم جہلم ہائیڈرل پاور پروجیکٹ کا معائنہ بھی کرینگے۔ دورہ کے سلسلے میں تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...