ایشیا کپ‘ورلڈکپ جیت کر آفریدی کو گارڈ آف آنر دینگے : وقار یونس

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کہتے ہیں کہ اس بار پاکستانی ٹیم دھرم شالا میں بھارت کوشکست دے کر نئی تاریخ رقم کرے گی۔ پاکستانی ٹیم ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20 جیت آفریدی کو گارڈ آف آنر دینا چاہتی ہے۔ وقار یونس نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ ہمیشہ سپیشل ہوتا ہے۔ میچ کی اہمیت کا اندازہ ہے۔ پاکستان سپر لیگ میں جس طرح کی فارم ہمیں دکھائی دی ہے اور اسی فارم کو برقرار رکھتے ہوئے مجھے امید ہے کہ اس بار پاکستان بھارت کو شکست دے کر اس روایت کو ختم کرےگا۔ ٹی ٹونٹی میں پاکستان کا ریکارڈ بہت اچھا ہے۔ دونوں ٹورنامنٹ میں ہمیں اوپر کی ٹیموں میں فنش کرنا چاہیے۔ شاہد آفریدی دو ٹورنامنٹس میں اچھی کارکردگی دکھا کر اپنے کیریئر کو یادگار نوٹ کے ساتھ ختم کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں پاکستان سپر لیگ کو کریڈٹ دینا ہوگا اس ٹورنامنٹ نے پاکستان کرکٹ کے بارے تمام شکوک شبہات بھی ختم کئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن