فیصل آباد (نمائندہ خصوصی)بھارت میں ہونے والے ساو¿تھ ایشیا چک بال کپ کی تیاری کیلئے پاکستان بھر سے آئی کھلاڑےوں کو چنیوٹ میں دریا چناب کے ریت پر ٹریننگ کے لئے لے جایا گیا۔ 80کے قریب کھلاڑےوں کو دریائے چناب کی ریت پر بھرپور ٹریننگ دی گئی اور کھلاڑےوں کی فٹنس پر خصوصی توجہ دی گئی۔ ناصر کفیل کمانڈر ٹرینگ کیمپ نے اپنے دور کی یاد تازہ کر دی جب انہوں نے خود بال پکڑ کر لڑکیوں کو خصوصی ٹپس دینے شروع کئے۔ میڈم نے کمال پھرتی سے بال کو بار بار چک بال فریم سے ہٹ کیا اور کھلاڑےوں کو یہ ثابت کر کے دیکھایا کہ اگر آپ بھی بھرپور طاقت اور دماغ کو بروئے کار لاکر کھیلیں گیں تو انشاءاللہ ٹائیل اپنے نام ضرور کریں گیںاور پاکستان کا نام روشن کرے گیں ۔اس موقع پرکھلاڑےوں کا تعارف سماجی کارکن میاں سہیل کروایا گیا انہوں نے کھلاڑےوں میں نمایاں کارکردگی دیکھانے والی خواتین میں انعامات تقسیم کئے۔سیکرٹری جنرل عمانوائل اسد،کفیل انصاری،ثمینہ سرور،عذرا نسیم ودیگر آفشلز بھی اس موقع پر موجود تھے۔