کرائسٹ چرچ (سپورٹس ڈیسک) کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ، کینگروز نے ٹیسٹ سیریز میںوائٹ واش مکمل کر کے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔کینگروز نے 201رنز کا ہدف تین وکٹوں پرپورا کرلیا۔ پاکستان رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود ہے۔نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو کرائسٹ چرچ ٹیسٹ جیتنے کے لیے201 رنز کا ہدف دیا ، میچ کے آخری دن مہمان ٹیم نے دوسری نامکمل اننگز کا آغاز ستر رنز ایک کھلاڑی آوٹ سے کیا ، عثمان خواجہ پینتالیس اور جو برنز پینسٹھ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ، کپتان سٹیو سمتھ نے ترپن رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر کینگروز کو دوسرے ٹیسٹ میں سات وکٹ سے کامیابی دلا دی۔ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کرنے کے بعد آسٹریلیا کو آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل ہو گئی ہے۔
آسٹریلیا کی نیوزی لینڈکیخلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش‘رینکنگ میں پہلی پوزیشن مل گئی
Feb 25, 2016