مظفر آباد میں قومی صحت پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ قومی صحت پالیسی حکومت کیلئے بہت بڑا اعزازہے. اس پر بہت عرصے سے کام ہو رہا تھا. حکومت غریبوں کو باعزت علاج کی سہولتیں فراہم کررہی ہے. جن کے پاس پیسے نہیں حکومت ان کاعلاج کرائےگی۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ جو بھی علاج کرانا چاہے صحت کارڈاسپتال میں دکھائےفوری علاج ہوگا. تین لاکھ سے زائد اخرجات بیت المال دے گا۔ کوشش کر رہے ہیں کہ صحت اسکیم کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ سکیم میں کوئی سیاست نہیں. یہاں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ایک صف میں کھڑی ہے. پاکستان غریب ملک ہے، چاہتے ہیں کہ ہم خوشحال ہو جائیں، ملک سے بے روزگاری، بیماری، جہالت غربت اور دہشت گردی کا خاتمہ ہو اور ملک تیزی سے ترقی کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر حکومت کی پہلی ترجیح عوام کی مشکلات میں کمی ہونی چاہیے. سڑکیں، کارخانے لگنے چاہیے، دہشت گردی کا خاتمہ ہونا چاہیے، کراچی کا امن بحال ہونا چاہیے لیکن لوگوں کی زندگیوں میں سکون بھی آنا چاہیے۔
پاکستان سے بیماری، غربت، جہالت، بےروزگاری اور دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں: نواز شریف
Feb 25, 2016 | 13:02