میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم،یونین کونسل حرڈ باری اور گجھرومیں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے۔ میونسپل کمیٹی میں ستاون اوریونین کونسلوں میں پندرہ پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم میں تئیس وارڈز قائم کئے گئے ہیں۔ بلدیاتی الیکشن کیلئے اکہتر ہزار نو سو بیاسی ووٹر حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔ دوسری جانب پرامن الیکشن کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئےگئے ہیں ۔ پولیس افسران اور کمانڈوز سمیت دو ہزارپولیس اوررینجرز کے اہلکار تعینات ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق انتخابات کی وجہ سے ضلع بھرمیں عام تعطیل ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ حلقوں میں حلقہ بندیوں اور دیگرمسائل کی وجہ سے انتخابات ملتوی کیے گئے تھے۔
سانگھڑ میں میونسپل کمیٹی اوردو یونین کونسلوں پربلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے
Feb 25, 2016 | 13:17