ایسا نہیں ہوسکتا کہ ملک کو پناہ گزینوں کے بحران سے نمٹنے کیلئے تنہا چھوڑ دیا جائے، یونان کو انسانی روحوں کا گودام نہیں بننے دیں گے: وزیراعظم ایلیکسس تسیپراس

Feb 25, 2016 | 16:00

ویب ڈیسک

یونانی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم ایلیکسس تسیپراس کا کہنا تھا کہ پناہ گزین یورپ کے دیگر ممالک کی جانب بڑھنے میں ناکام ہیں، جس کی وجہ سے یونان ارواح کا مستقل گودام بنتا جا رہا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ یہ بات قابلِ قبول نہیں کہ ان کے ملک کو اس بحران سے نمٹنے کے لیے تنہا چھوڑ دیا جائے۔ ہم یورپی یونین اور اس کے سربراہ اجلاسوں میں ایسا رویہ رکھیں کہ جیسے کچھ غلط ہو ہی رہا نہیں ہے۔ یونان نے خبردار کیا ہے کہ اگر یورپی یونین کے رکن ممالک پناہ گزینوں اور تارکینِ وطن کی متناسب تعداد کو قبول کرنے پر تیار نہیں ہوتے تو وہ پناہ گزینوں کے مسئلے پر یونین کے سربراہ اجلاس کے تمام فیصلوں کو ’بلاک‘ کر دے گا۔ یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یورپی یونین پناہ گزینوں کے بحران سے نمٹنے کے لیے تنظیم کے تمام رکن ممالک میں اتفاقِ رائے کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔

مزیدخبریں