اسلام آباد (اے پی پی) قومی اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹریٹ برائے پائیدار ترقیاتی اہداف کے قیام کو ایک سال مکمل ہو گیا۔ یہ سیکرٹریٹ فاٹا، گلگت بلستان، آزاد جموں وکشمیر سمیت تمام صوبوں کے 120 ارکان پارلیمنٹ پر مشتمل ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اس سیکرٹریٹ کی سربراہ رکن قومی اسمبلی و وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات وقومی ورثہ ایم این اے مریم اورنگزیب ہیں۔ اس سیکرٹریٹ کے قیام کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کو منفرد اعزاز حاصل ہوا۔ ارکان قومی اسمبلی نے سپیکر سردار ایاز صادق کو اس انفرادی کام کی تکمیل اور عالمی برادری میں پاکستان کے وقار میں اضافہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سال مکمل
مریم اورنگزیب کی سربراہی میں پارلیمانی سیکرٹریٹ برائے پائیدار ترقیاتی اہداف کے قیام کا سال مکمل
Feb 25, 2017