علی پور چٹھہ (نامہ نگار) گیپکو اہلکاروں نے مسجد کو بھی نہ بخشا، ٹیلی ویژن فیس لگا کر بل بھیج دئیے۔ تفصیلات کے مطابق شہر کی جامع مسجد عائشہ جس کا کنکشن 2001ءمیں لگایا گیا تھا اور میٹر ڈیمانڈ نوٹس مسجد کے نام پر ہے۔ گھریلو صارفین کو 35 روپے ٹیلی ویژن فیس حکومت کی طرف سے مقرر ہے اور کمرشل کی 70 روپے ہے جبکہ بے ضابطگیوں کی انتہا یہ ہے کہ گیپکو اہلکاروں نے مسجد کو 300 روپے ٹیلی ویژن فیس لگا دی۔ علی پور چٹھہ کے عوامی سماجی حلقوں نے گیپکو چیف سے بے ضابطگیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
مسجد/ بل