وائٹ کالر کرائم کی تفتیش کیلئے اینٹی کرپشن ٹریننگ اکیڈمی بنائینگے: چیئرمین نیب

اسلام آباد (این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ وائٹ کالر کرائم کی تیزی سے تفتیش کیلئے نیب افسران، پراسیکیوٹر کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے اینٹی کرپشن ٹریننگ اکیڈمی قائم کرینگے، بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، پاکستان اقوام متحدہ کے بدعنوانی کی روک تھام کے کنونشن کے تحت آگاہی تدارک اور قانون پر عملدرآمد کے مو¿ثر اقدامات کے ذریعے ہر قسم کی بدعنوانی کی روک تھام کیلئے پرعزم ہے ۔ وہ نیب ہیڈ کوارٹر میں اقوام متحدہ کے منشیات اور جرائم سے متعلق دفتر کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیلڈو لالی ڈیموز کی قیادت میں منشیات اور جرائم کے بارے میں اقوام متحدہ کے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو گذشتہ تین سال کے دوران نجی، سرکاری تنظیموں اور افراد نے 3 لاکھ 26 ہزار 694 شکایات جمع کرائی ہیں۔
چیئرمین نیب

ای پیپر دی نیشن