فضائیہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے : وائس ائرچیف

رسالپور(صباح نیوز)وائس چیف آف ائر سٹاف اسد عبدالرحمن لودھی نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ سرحدوں کی حفاظت کےلئے ہر دم تیار ہے۔جمعہ کو رسال پور میں چھبیسویں بیسک ائر بون کورس کی پاسنگ آ¶ٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیف آف ائر سٹاف نے کہا پاک فضائیہ سرحدوں کی حفاظت کےلئے ہر دم تیار ہے اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر پاس آ¶ٹ ہونے والے افسران کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر انہوں نے تربیت حاصل کرنے والی خواتین کے عزم و ہمت کو داد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں اسی بہادری سے فرائض سرانجام دیں گی ۔انہوں نے کہا تربیت حاصل کرنے والی خواتین کے عزم و ہمت قابل تعریف ہے۔واضح رہے کہ چھبیسویں بیسک ایئر بون کورس میں پاک فضائیہ اور بحریہ کے تینتیس افسران کے علاوہ اٹھائیس ائر مین بھی پاس آ¶ٹ ہوئے۔ پاس آ¶ٹ ہونے والوں میں بائیس خواتین افسر بھی شامل ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں پیرا تربیت حاصل کرنے والی یہ پہلی پاکستانی کیڈٹس ہیں۔ اس موقع پر تربیت حاصل کرنے والے پیراٹروپرز نے مہارتوں کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔ اس کورس کی خاص بات تینوں مسلح افواج سے تعلق رکھنے والی 22 خواتین افسران کی کورس میں شمولیت اور کامیاب تربیت تھی
وائس ائرچیف

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...