راولپنڈی اسلام آباد میں خواتین کی خریدوفروخت افغانستان سمگلنگ چیف جسٹس کا ازخود نوٹس....

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس ثاقب نثار نے راولپنڈی اسلام آباد کے جڑواں شہروں میں خواتین کی خرید و فروخت کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد اور آئی جی پنجاب سے تین دن میں معاملے پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔ خبر میں بتایاگیا ہے کہ اسلام آباد کے مضافاتی علاقے میں چالیس سالہ تین بچوں کی ماں کو فروخت کیا گیا تھا۔ اخبار کے مطابق اسلام آباد اور پنڈی کے علاقہ کھنہ پل، فوجی کالونی اور کوہ نور مل میں ایک گروہ کی جانب سے عورتوں کی خرید و فروخت کا گھناﺅنا دھندہ کیا جارہا ہے۔ صوابی سے تعلق رکھنے والی عمر رسیدہ خاتون افغانستان کے ایک گینگ کے لئے کام کرتی ہے جو لڑکیوں کو سمگل کرکے جلال آباد لے جاکر افغان ایجنٹوں کو فروخت کرتی ہے۔ خبر کے مطابق گینگ اب تک تقریباً 150 سے زائد خواتین کی خرید فروخت کرچکا ہے۔ اس حوالے سے یکم جنوری کو تھانہ ائرپورٹ پنڈی کے علاقے میں ایک کیس سامنے آیا اور پرچہ درج کیا گیا۔ پولیس نے روایتی حربے استعمال کرکے معاملے کو طول دیا جبکہ ملوث ملزمان کے خلاف مبینہ ملی بھگت سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ غریب لڑکیوں کو پاکستان سے افغانستان اور افغانستان سے پاکستان فروخت کیا جاتا ہے۔
چیف جسٹس نوٹس

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...