میئر کراچی وسیم اختر کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور

کراچی(این این آئی+آن لائن) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردوں کو علاج کی سہولیات کی فراہمی سے متعلق کیس میں میئر کراچی وسیم اختر کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کرلی۔جمعہ کو وسیم اختر کی پاسپورٹ کی واپسی اور بیرون ملک جانے کی درخواست کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔وسیم اختر عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے میئر کراچی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے20 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دےدیا۔وسیم اختر نے درخواست میں موقف اختیار کیاتھا انہیں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کےلئے آئندہ ماہ تہران جانا ہے ۔وسیم اختر کا پاسپورٹ ضمانت کے وقت عدالت نے تحویل میں لیا تھا،¾وسیم اختر پر دہشت گردوں کو علاج کی فراہمی میں معاونت کا الزام ہے۔عدالت نے ان کا پاسپورٹ بھی واپس کرنے کا حکم دیا۔
وسیم اختر

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...