سیالکوٹ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ محمد ندیم انصاری کی عدالت میں سات افراد کے قتل کے الزام میں رکن پنجاب اسمبلی رانا عبدالستار اور دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ ان پر الزام ہے کہ تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ میں سات افراد کا قتل رکن قومی اسمبلی رانا شمیم اور انکے بیٹے رکن پنجاب اسمبلی رانا عبدالستار کے ایما پر ہوا تھا۔ گزشتہ روز رانا عبدالستار ایم پی اے عدالت میں پیش ہوئے جبکہ رانا شمیم کی طرف سے انکا وکیل پیش ہوا۔
رکن اسمبلی/ پیشی