بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام چاہتی ہیں: شاہ محمود، پیر پگارا سے ملاقات

Feb 25, 2017

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود نے کہا کہ پیر پگارا کے ساتھ میرا قلبی رشتہ ہے۔ پیر پگارا نے کہا کہ ہمارے بڑے بھی ملاقاتیں کرتے رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں، دہشت گردی سے معصوم لوگ متاثر ہو رہے ہیں، انسداد دہشت گردی عدالتوں کو فعال کرنا چاہئے تھا۔ پیر پگارا نے کہا کہ وڈیرے یا زمیندار حکومت کے بغیر نہیں رہ سکتے، مسلم لیگ فنکشنل ختم ہوئی تو الیکشن میں پتہ چل جائے گا، ابھی اندازہ نہیں لگا سکتے کہ کون کہاں جا رہا ہے۔
ملاقات

مزیدخبریں