جماعت اہلسنت پاکستان نے ملک گیر ”یوم مذمت دہشت گردی“ منایا، مساجد کے باہر مظاہرے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلسنّت پاکستان کے زیر اہتمام دہشت گردی کے واقعات کیخلاف ملک گیر ”یوم مذمت دہشت گردی“ منایا گیا اور جماعت اہلسنّت کی اپیل پر ملک بھر میں جمعہ کے اجتماعات میں سیہون شریف، لاہور ، کوئٹہ اور پشاور میں ہونیوالے خود کش دھماکوں کے خلاف مذمتی قرار دادیں منظور کی گئیں اور علماءاہلسنّت نے دہشت گردی کےخلاف اور امن کے حق میں خطبات جمعہ دیئے۔ جمعہ کے خطبو ں میں قتل ناحق کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی گئی جبکہ نماز جمعہ کے بعد مساجد کے باہر پر امن احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ اس موقع پر جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ پیر سید مظہر سعید کاظمی نے شاہی عید گاہ ملتان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزارات اولیاءپر حملوں میں خارجی اور تکفیری ٹولہ ملوث ہے۔ لال شہباز قلندر کی درگاہ پر حملہ صوفیاءکی تعلیمات امن کے خلاف سازش ہے۔ جماعت اہلسنّت کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ پیرسید ریاض حسین شاہ نے اتفاق مسجد ماڈل ٹاﺅن لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا دہشت گردوں کا نظریاتی بنیادوں پر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کا نوٹس لے۔ جماعت اہلسنّت خیبر پی کے کے امیر مفتی فضل جمیل رضوی نے مالا کنڈ میں خطاب کرتے ہوئے کہا دھماکوں کے ذریعے مزارات اولیاءکی رونقیں کم نہیں کی جاسکتیں۔ جماعت اہلسنّت سندھ کے ناظم اعلی علامہ محمد اکرم سعیدی نے کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا پاک افغان سرحد پر نگرانی سخت کی جائے۔ جماعت اہلسنّت کے مرکزی نائب امیر پیر خالد سلطان قادری نے کوئٹہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان میں دہشتگردی کرنے والے بھارت کے ایجنٹ ہیں۔ یوم مذمت دہشتگردی کے موقع پر میر پور میں غلام یٰسین شاہ ، گجرات میں صاحبزادہ غلام صدیق، ہری پور میں حافظ محمد زبیر، سکھر میں پیر سردار احمد جیلانی ، گوجرانوالہ میں مولانا محمد حنیف چشتی، کراچی میں سید شاہ عبد الحق قادری، لاہور میں مفتی محمد اقبال چشتی، میاں چنوں میں علامہ رفیق احمد شاہ جمالی، راولپنڈی میں صاحبزادہ عثما ن غنی، ناروال میں علامہ قاضی محمد یعقوب رضوی، جھنگ میں علامہ سخی احمد خان، فیصل آباد میں مفتی عبد القوی بغدادی، عارف والا میں پیر سیدخلیل الرحمن بخاری، مردان میں علامہ فضل سبحان قادری، بہاولپور میں صاحبزادہ ریاض احمد اویسی، مظفر گڑھ میں مفتی محمد اکرم شاہ جمالی نے احتجاجی اجتماعات سے خطاب کیا۔
یوم مذمت دہشت گردی

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...