آسکر ایوارڈز کی تقریب کل ہو گی‘ترک شیف پہلی مرتبہ حلال کھانے بنائیں گے

انقرہ (اے پی پی) 89 ویں سالانہ آسکر ایوارڈز کی تقریب (کل)اتوارکو لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہو گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق آسکر ایوارڈز کی تقریب کی میزبانی جمی کیمول کریں گے۔آسکر ایوارڈز کی تقریب کے مہمانوں کے لئے پہلی مرتبہ ترک شیف یعیت مرزا اولوحلال کھانے بنائیں گے۔البانیہ کے معروف شیف وولف گینگ آسکر ایوارڈ کی تقریب سے قبل 23 ویں دفعہ کھانے تیار کریں گے ۔

ای پیپر دی نیشن