اسلام آباد( خبر نگار خصو صی ) انٹرپول نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ کے اجراءکی درخواستاعتراض لگا کر واپس کر دی ، انٹرپول نے 13 مارچ تک اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق انٹرپول نے ایف آئی اے کی طرف سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ کے اجراءکے لئے ا رسال کی گئی درخواست پر متعدد سوالات اٹھائے ہیں ۔ انٹر پول نے ایف آئی اے سے پوچھا ہے کہ الطاف حسین نے کیسے بغاوت کی ، کہیں سیاسی بنیادوں پر الطاف حسین کے خلاف مقدمہ تو درج نہیں کیا گیا ۔ الطاف حسین کی تقریر سے کتنی انسانی جانیں ضائع ہوئیں سمیت دیگر سوالات پوچھے گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق انٹر پول نے 13 مارچ تک سوالوں کے جواب مانگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ انٹر پول کی طرف سے پوچھے گئے سوالات محکمہ داخلہ سندھ کو ارسال کرے گی اور محکمہ داخلہ سندھ کے جوابات انٹرپول کو ارسال کیے جائیں گے۔
”الطاف حسین نے کیسے بغاوت کی ؟“انٹرپول نے ریڈ وارنٹ درخواست پر اعتراض لگا دئیے،وضاحت طلب
Feb 25, 2017