ویانا (اے پی پی) ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو نے جامع ایٹمی معاہدے کی پابندی کیے جانے پر زور دیا ہے۔یوکیا آمانو کا کہنا تھا ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والا جامع ایٹمی معاہدہ بدستور باقی ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر یہ بات زور دیکر کہی ایران جامع ایٹمی معاہدے کی مکمل پاسداری کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا ایٹمی معاہدہ تصور سے بھی زیادہ مستحکم ہے اور اس جیسا کوئی اور راستہ تلاش کرنا انتہائی مشکل ہوگا۔ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل نے دو ٹوک الفاظ میں کہا امریکہ یکطرفہ طور پر جامع ایٹمی معاہدے کو ختم نہیں کرسکتا۔انہوں نے مزید کہا یہ معاہدہ دو طرفہ نہیں بلکہ پوری عالمی برادری کے ساتھ ہونے والے معاہدہ ہے۔
عالمی ایٹمی ایجنسی
ایران ایٹمی معاہدے کی مکمل پاسداری کر رہا ہے : آئی اے ای اے
Feb 25, 2017