لاہور (پ ر) ہفتہ سکاﺅٹس کی تقریبات کے سلسلے میں ریجنل بوائے سکاﺅٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شجرکاری اور سیمینار گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول ریٹیگن روڈ پر منعقد ہوا۔ صدارت صوبائی سیکرٹری پنجاب بوائے سکاﺅٹس محمد طارق قریشی نے کی۔ مہمان خصوصی طارق رفیق، راحت علی جعفری، مقصود چغتائی، محمد اقبال کمبوہ، عثمان قادری، حافظہ ناصرہ اقبال، پرنسپل سکول لیاقت علی کھرل اور دیگر اہم شخصیات تھے۔