”آپریشن ردالفساد “امید کی کرن ہے دہشتگرد عبرتناک انجام کوپہنچیں گے،مظہر علی شاہ

اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی نائب صدرسیدمظہرعلی شاہ ایڈووکیٹ نے مسلح افواج کے آپریش ردالفساد کو دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن معرکہ قرار دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ یہ جراتمندانہ کاروائی امید کی کرن ثابت ہوگی اور دہشتگرد عبرتناک انجام کو پہنچیں گے ۔یہ بات اُنہوں نے قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کیمطابق بنت رسول حضرت سےدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علےھا کی شہادت کے سلسلے مےں ”عالمی عشرہ عزائے فاطمےہ“ کی مناسبت سے خاتون جنت ٹرسٹ کے زیر اہتمام المرتضیٰ اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی جسکی صدارت جامع مسجد جعفریہ کے امام جمعہ والجماعت حجة الاسلام علامہ گفتار حسین صادقی نے کی مختلف مکاتب فکر کے علماءاور اکابرین نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔سید مظہر علی شاہ نے باور کرایا کہ پوری دنیادہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، پاکستان خاص نشانہ ہے،دہشتگردوں کی گردن مروڑنے والے پاک فوج، رینجرز، ایف سی اور پولیس کے جوان قومی ہیروہیں جن کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔اُنہوں نے کہا کہ مخدومہ کونین مادرحسنین ؑکی اس سے بڑی عظمت و فضیلت اور کیا ہوگی کہ جس جنت کے حصول کی ساری دنیا مشتاق ہے وہ جنت آپ ؑکی مشتاق ہے،جس بی بی کے والد گرامی رحمة للعالمین ،شوہرکل ایمان اور بیٹے جنت کے جوانوں کے سردار اور وہ خود عالمین کی عورتوں کی سردار ہواس کے مقام کا اندازہ کون لگاسکتا ہے۔سید مظہر علی شاہ نے کہا کہ رسالت مآب کی رحلت کے بعد بنت رسول حضرت فاطمہ زہرا ؑنے امامت و ولاےت سے دےن اسلام کی پاسبانی و پاسداری کا عظےم ترےن فرےضہ جراتمندی سے سرانجام دےا۔انہوں نے کہا کہ فاطمہ زہرا ؑوہ مقدس ترےن خاتون ہےں جنہےں رسالتمآب نے سےدة النساءالعالمےن ےعنی عالمےن کی عورتوں کی سردار کے لقب سے شرفےاب کےا ۔انہوںنے کہا کہ حضرت فاطمہؑ بنت محمد کا طرز حےات عالم نسوانےت کےلئے آئےڈےل ہے ۔

ای پیپر دی نیشن