اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) تنظےم شےعہ آئمہ مساجد پاکستان کے چےئرمےن حجة الاسلام سےد زین العابدین بخاری نے قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی جانب سے شہادت خاتون جنت حضرت فاطمہ زہراؑ کے سلسلہ عالمی عشرہ عزائے فاطمیہ ؑ منانے کے اعلان کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت فاطمہ زہرا کی سیرت و و تعلےمات کو اجاگر کرکے دہشتگردوں کو نابود کیا جا سکتا ہے ۔تنظیم کے صدر دفتر الکاظم میں دینی اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ”آپریشن رد الفساد “وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، قوم افواج پاکستان کیساتھ ہے۔ اُنہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ عالمی عشرہ عزائے فاطمیہ ؑ کے کے دوران پورے ملک میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کرے اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا بنت ِ رسول کی سیرت و کردار کو اجاگر کرنے کیلئے خصوصی پروگرام پیش کریں اور اخبارات میں خصوصی ایڈیشن شائع کیے جائیں۔انہوں نے کہاکہ اسلام کی محسن ہستےوں کی ےاد گار منانا اور ان کی سےرت و تعلےمات کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ترےن ضرورت ہے جو قوموں کی زندگی کی علامت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام کے ہےروز کے کارہائے نماےاں کو اجاگر کر کے ابلےسی قوتوں کی جانب سے شعائر اللہ اور مشاہےر کی توہےن کی مذموم کاروائےوں کو روکا جا سکتا ہے اور دشمنان اسلام کے مذموم مقاصدکو ناکام بناےا جا سکتا ہے ۔
”آپریشن رد الفساد “وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، قوم افواج پاکستان کیساتھ ہے،تنظیم شیعہ آئمہ مساجد
Feb 25, 2017