”سیکٹر جی فائیو میں10کنال پر میئر ہا¶س تعمیر ہوگا“

Feb 25, 2017

اسلام آباد( وقائع نگار) وفاقی ترقےاتی ادارے ( سی ڈی اے ) کے بورڈ نے سوک باڈی مےں گزٹےڈ پوسٹوں پر افسران کی بھرتی فےڈرل پبلک سروس کمےشن کے ذرےعے کروانے کے حوالے سے اپنے ہی بورڈ کے اےک حالےہ فےصلے کو کالعدم قرار دے دےا ہے۔ فےصلہ اےف پی اےس سی کی جانب سے خود مختار اداروں مےں بھرتی کے لےے امتحانات لےنے سے معذرت کے بعد کےا گےا ہے بورڈ نے سےکٹر جی فائےو مےں مےئر ہاوس کی تعمےر کے لےے 10کےنال اراضی کی منظوری دے دی ہے بورڈ نے وفاقی ترقےاتی ادارے ( سی ڈی اے ) ٹاون ہال کے لےے مختص 5اےکڑ اراضی اسلام آباد مےٹرو پولےٹےن کارپورےشن کے دفاترز کے لےے مختص کرنے کی سمری موخر جبکہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈوےلپمنٹ اکنامکس سےکٹر اےچ الےون مےں 17اےکڑ اراضی کم قےمت پر الاٹ کرنے کی سمری مسترد کردی ہے جمعہ کو سی ڈی اے بورڈ کا اجلاس قائم مقام چےئرمےن شےخ انصرعزےز کی زےر صدارت سی ڈی اے ہےڈ کوارٹر مےں منعقد ہوا جس مےں ممبر اےڈمنسٹرےشن ےاسرپےرزادہ ، ممبر اسٹےٹ خوشحال خٹک ، ممبر فنانس ڈاکٹر فہد عزےز اور ممبر پلاننگ و ڈےزائن اسد محبوب کےانی سمےت دےگر حکام نے شرکت کی ہے ۔ اجلاس مےں سی ڈی اے اےڈمنسٹرےشن کی جانب سے وفاقی ترقےاتی ادارے مےں گزٹےڈ پوسٹوں پر افسران کی بھرتی اےف پی اےس سی کے ذرےعے کروانے کے حوالے سے بورڈ کے اےک حالےہ فےصلے پر نظرثانی کی سمری پےش کی گئی ہے بورڈ کو بتاےا گےا کہ فےڈرل پبلک سروس کمےشن نے سی ڈی اے مےں افسران کی بھرتی کے لےے امتحانات کے انعقاد سے ےہ کہہ کر معذرت کرلی ہے کہ کمےشن خود مختار اداروں مےں بھرتےوں کے لےے امتحانات کا انعقاد نہےں کرتا ہے بلکہ ےہ امتحانات فےڈرل گورنمنٹ کے اداروں مےں خالی اسامےوں کو پر کرنے کے لےے لےے جاتے ہےں ۔ بورڈ نے اےف پی اےس سی کے تحرےری جواب کے بعد وفاقی ترقےاتی ادارے مےں گزٹےڈ پوسٹوں پر افسران کی بھرتی اپنے مروجہ طرےقے کرنے کی منظوری جبکہ بورڈ کے حالےہ فےصلے کو کالعدم قرار دے دےا ہے۔واضح رہے کہ سی ڈی اے سرکاری اداروں کو چھ کنال سے زےادہ رقبے کا پلاٹ 42ہزار فی مربع گز جبکہ اس سے کم سائز کے رقبہ 14ہزار فی مربع گز کی پالےسی کے تحت الاٹ کرتا ہے پائیڈ نے ڈےڑھ سوکےنال اراضی چودہ ہزار فی مربع گز کی پالےسی کے تحت الاٹ کرنے کی درخواست کی تھی۔

مزیدخبریں