لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات آج ہونگے عدالت عالیہ میں تعطیل، سکیورٹی کے سخت انتظامات

Feb 25, 2017

لاہور (وقائع نگار خصوصی+ نامہ نگار) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات آج ہوں گے۔ چار عہدوں صدر، نائب صدر، سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کیلئے 14 امیدواروں کے درمیان انتخابی دنگل ہو گا۔ صدر کے عہدے کیلئے چار، نائب صدر کیلئے دو، سیکرٹری کیلئے پانچ اور فنانس سیکرٹری کیلئے تین امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ صدارتی امیدواروں میں عا صمہ جہانگیر گروپ کے ایم رمضان چوہدری اور حامد خان گروپ کے چوہدری ذوالفقار علی کے علاوہ سردار خرم لطیف کھوسہ اور آذر لطیف خان شامل ہیں۔ نائب صدر کیلئے راشد لودھی اور چوہدری محمد سلیم کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ سیکرٹری کے امیدواروں میں عرفان ناصر چیمہ، عامر سعید راں، حسن اقبال وڑائچ، ملک زاہد اسلم اعوان اور میاں مظفر حسین شامل ہیں۔ فنانس سیکرٹری کے عہدے کیلئے ظہیر بٹ، انتظار حسین کلیار اور حافظ اللہ یار سپرا کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ لاہور ہائیکورٹ بار کے الیکشن میں 21 ہزار 481 رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ لاہور بار کے حالیہ انتخابات کے بعد لاہور ہائیکورٹ بار کے ا±میدواروں کی طرف سے رات گئے انتخابی سرگرمیاں جاری رہیں۔ انتخابی اُمیدواروں نے ووٹرز وکلاءسے انکے چیمبرز میں جاکر ملاقاتیں کیں۔ وکلاءرہنماﺅں نے بھی اپنے حامی گروپ کی کامیابی کیلئے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری رکھا۔ انتخابی اُمیدواروں نے شہر کے مہنگے ہوٹلوں اور ریسٹورانٹس میں اپنے اپنے حامی ووٹرز کے اعزاز میں ظہرانے، عصرانے اور عشائیہ د یئے۔ چیئرمین الیکشن بورڈ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راجہ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بارکے انتخابات میں پولنگ مینوئل اور بائیومیٹرک دونوں طریقوں سے کرائی جائیگی۔ 21 ہزار 481رجسٹرڈ ووٹرز میں 13 ہزار بائیومیٹرک سسٹم میں آچکے ہیں۔ 14 پولنگ بوتھ قائم کئے جائیں گے۔ جن میں سے ایک بوتھ خواتین وکلاءووٹرز کیلئے مختص ہوگا۔ پولنگ صبح 9 بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ ڈے پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ سکیورٹی کے پیش نظرقومی شناختی کارڈ اور بار کے کارڈ پر وکلاءووٹرز کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں آج پچیس فروری کو عدالت عالیہ میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سید خورشید رضوی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائیکورٹ بار کے انتخابات کی وجہ سے آج لاہور ہائیکورٹ لاہور، ملتان، راولپنڈی اور بہاولپور بنچ میں عام تعطیل ہو گی، چھٹی کی وجہ سے لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی دائری بھی ممکن نہیں ہو سکے گی۔علاوہ ا زیں ایس پی سول لائنز علی رضا کے دفتر میںپولیس افسران اور وکلاءحضرات کے مابین لاہور ہائی کورٹ بار کے انتخابات کے دوران حفاظتی انتظامات کے حوالے سے میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ ملاقات میں ڈی ایس پی پرانی انارکلی سرکل پرویز بٹ اور ایس ایچ ا پرانی انارکلی اظہر نوید نے بھی شرکت کی۔ ایس پی سول لائنز نے کہا کہ وکلاءکو بہترین سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ وفد نے بھی پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

مزیدخبریں