اسلام آباد(وقائع نگار) اسلام آباد مےٹرو پولےٹن کارپورےشن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد مےں وائس چےئرمےنوں اور جنرل کونسلروں کو تنخواہےں دےنے کی قرارداد منظور کرتے ہوئے قانونی جائز ے کے لےے کمےٹی تشکےل دے دی ہے‘ کمےٹی پنجاب اور دےگر صوبوں کے لوکل باڈےز اےکٹ کا جائزہ لے کر آئندہ اجلاس مےں اپنی رپورٹ جمع کروائے گی ۔ کارپورےشن نے ہفتہ وار بازاروں کی فوڈ مارکےٹ کے حوالے کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے انہےں اےم سی آئی کے پاس رہنے اور پروفےشنل ٹےکس دےہات کی ےونےن کونسلز کو وصول کرنے کی قراردادےں منظور کرلی ہےں ۔اسلام آباد مےٹرو پولےٹن کارپورےشن کادسواں اجلاس مےئر اسلام آباد شےخ انصرعزےز کی زےرصدارت پاک چائےنہ فرےنڈشپ سےنٹر مےں منعقد ہوا۔ اجلاس مےں اپوزےشن اراکےن کی جانب سے قرارداد مےں مطالبہ کےا گےا کہ حکومت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پہلی کارپورےشن کے وائس چےئرمےنوں اور جنرل کونسلروں کو تنخواہےں ( اعزازےہ) لگاےا جائے۔ قرارداد مےں کہا گےا ہے کہ وائس چےئرمےن اور کونسلرز اپنی اپنی ےونےن کونسلز مےں عوامی خدمت پر مامور ہےں اور ان کا کوئی ذرےعہ معاش نہےں لہذا ےہ اےوان ان بلدےاتی نمائندوں کا اعزازےہ لگائے۔ مےئر اسلام آباد نے قرارداد کی مخالفت نہےں کی جس پر اےوان نے قرارداد منظورکرلی۔ مےئر نے اس معاملے پر اےک پانچ رکنی کمےٹی تشکےل دے دی ہے جس کو ہداےت کی گئی ہے کہ وہ پنجاب اور دےگر صوبوں کے لوکل باڈےز اےکٹ کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات آئندہ اجلاس مےں پےش کرے اگر دےگر جگہوں پر ےہ اعزازےہ دےا جا رہا ہے تو پھر قومی اسمبلی سے اےکٹ مےں ترمےم کروائی جائےں گی۔ اپوزےشن نے اپنی قرارداد مےں کونسلرز کو 20/25ہزار روپے‘ وائس چےئرمےن کو 40 اور چےئرمےن کو 60 ہزار روپے ماہانہ اعزازےہ دےا جائے۔ اجلاس مےں پی ٹی آئی کے چےئرمےن ملک عامر نے اےوان کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے بتاےا کہ دےہی علاقوں مےں پروفےشنل ٹےکس ےونےن کونسلز وصول کرنے کی مجاز ہےں تاہم ےونےن کونسل سوہان مےں شادی ہالز اور مارکےز پر عائد پروفےشنل ٹےکس سی ڈی اے وصول کررہا ہے انہوں نے استدعا کی اےم سی آئی اور سی ڈی اے دےہی علاقوں مےں اس ٹےکس کی وصولی سے اجتناب کرے ےہ ٹےکس ےونےن کونسلز کے ہےں ممبر کی جانب سے پروفےشنل ٹےکس کی وصولی ےونےن کونسل کو کرنے کی قرارداد منظور کرلی ہے ۔ اجلاس مےں اےم سی آئی کے کنسلٹنٹ راجہ حمےد نے اےوان کو بتاےا کہ اےم سی آئی کے سروس رولز اور بزنس رولز کا ڈارفٹ تےار ہو گےا جس کی منظوری نہےں ہوئی گزٹ نوٹےفکےشن جاری ہونے کے بعد ےونےن کونسلز اور اےم سی آئی ٹےکسوں کی وصولی کے معاملے پر کلےئر ہوجائےں گے اےوان نے حکومتی بنچوں کی جانب سے ہفتہ وار بازار اےم سی آئی کے انتظامی کنٹرول سے لے کر فوڈ مارکےٹ کو دےنے کے نوٹےفکےشن کی سخت مخالفت کی اور ان بازاروں کا کنٹرول اےم سی آئی کے پاس رکھنے کی قرارداد منظور کر لی۔ اجلاس مےں ےونےن کونسل روات کے چےئرمےن اظہر محمود اور ےونےن کونسل ہمک کے چےئرمےن نے اپنی اپنی ےونےن کونسلز کو درپےش مسائل کو پےش کےا۔ ےوسی روات کے چےئرمےن نے اےوان کو بتاےا کہ انہوں نے اپنی ےونےن کونسل مےں 12 لاکھ کی کرپشن کا اےک رےفرنس چےف کمشنر آفس اسلام آباد کو اےک سال سے رےفر کر رکھا ہے تاہم اس پر کوئی کارروائی عمل مےں نہےں لائی گئی ہے۔ اراکےن نے مےئر سے مطالبہ کےا کہ وہ مہےنے مےں اےک اجلاس کی بجائے دو اجلاس طلب کرےں اورجمعہ کو اجلاس طلب نہ کےاجائے جس پرمےئر اسلام آباد نے انہےں اےسا کرنے کی ےقےن دہانی کروائی ہے۔
وائس چئیرمینوں، کونسلرز کیلئے ماہانہ اعزازیہ کی قرارداد منظور، 5رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی
Feb 25, 2017