اجلاس میں دیگر انتظامی معاملات کے علاوہ تمام ایشوز پرغور کیا گیا . اجلاس میں پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے 37 او ایس ڈی جوڈیشل آفیسرز کو معطل کر کے ان کے خلاف ریگولر انکوائری شروع کر دی گئی ہے . اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے MIT سیکشن کی ریومپنگ کی منظوری دی گئی . اس ضمن میں ممبر انسپکشن ٹیم لاہور ہائی کورٹ انتظامی کمیٹی کے ممبران سے ملکر سفارشات تیار کرکے جامہ رپورٹ چیف جسٹس کو پیش کریں گے۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیشن ججز اور سول ججز کی بھرتی کے طریقہ کار پر تفصیلی غور کرنے کے بعد سلیبس کو تبدیل کرکے ریکروٹمنٹ کے میعار کو سی ایس ایس کے معیار کے مطابق کیا جائے گا . اس ضمن میں لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شاہد حمید ڈار کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے . کمیٹی کے دیگر ممبران جسٹس محمّد یاور علی اور جسٹس انوار الحق شامل ہیں . کمیٹی اپنی شفارشات چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھیجے گئی . مزید برآں کمیٹی جوڈیشل سروس کمیشن کے تشکیل کے لیے بھی شفارشات مرتب کرے گئی . کمیٹی کی سفارشات کے مکمل ہونے کیبعد ایڈیشنل سیشن ججز اور سول ججز کے امتحان کی تاریخ دی جائے گی