لاہور(کامرس رپورٹر)رواں مالی سال میں جولائی سے دسمبر کے دوران وفاقی حکومت کا بجٹ خسارہ گزشتہ مالی سال اتنی مدت کے مقابلے میں 18 فیصد بڑھ گیاہے ۔ رواں مالی سال پہلے چھ ماہ وفاقی حکومت نے اپنی آمدنی سے 9 کھرب 27 ارب روپے زائد خرچ کر ڈالے۔محکمہ خزانہ کے مطابق پہلی ششماہی کے دوران وفاقی حکومت کی حقیقی آمدنی 10 کھرب 57 ارب 40 لاکھ روپے رہی جبکہ مجموعی اخراجات 19 کھرب 84 ارب 17 کروڑ روپے تک پہنچ گئے۔ آمدنی تو گزشتہ سال سے 108 ارب روپے بڑھی لیکن مجموعی اخراجات پہلے سے 251 ارب 18 کروڑ روپے بڑھ گئے، خسارہ 9 ارب 27 ارب 16 کروڑ 30 لاکھ روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔گزشتہ سال اس عرصے کا خسارہ 7 کھرب 84 ارب روپے تھا ۔ رواں مالی سال قرضوں کی واپسی پر 751 ارب 44 کروڑ روپے خرچ ہوئے جو پہلے سے 104 ارب روپے زیادہ ہیں۔ دفاعی اخراجات کا حجم 393 ارب 39 کروڑ روپے رہا جو گزشتہ سال سے 57 ارب روپے زیادہ ہے جبکہ ترقیاتی منصوبوں پر 248 ارب روپے خرچ کیے جو گزشتہ سال اس عرصے سے 48 ارب 48 کروڑ روپے زیادہ ہیں۔
بجٹ خسارہ