اسلام آباد (جاوید صدیق) مذہبی اور عبادت گزار لوگ سیکولر لوگوں کے مقابلے میں طویل العمر ہوتے ہیں۔ امریکی جریدہ ٹائم کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مختلف تحقیقی رپورٹوں سے ثابت ہوتا ہے کہ جو لوگ جو ہفتے دو سے زیادہ مرتبہ عبادت کرتے ہیں ان میں دوسرے لوگوں کے مقابلے میں 33 فیصد امکانات ہوتے ہیں کہ وہ زیادہ عرصہ زندہ رہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عبادت کرنے سے جسم اور ذہن سے دباؤ ختم ہو جاتا ہے۔ ٹائم جریدے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال امریکہ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مساجد اور دوسری عبادت گاہوں میں جا کر عبادت کرنے والے افراد میں 55 فیصد سے زیادہ افراد عبادت نہ کرنے والے لوگوں سے زیادہ عرصہ زندہ رہتے ہیں اور بیماریوں کا کم شکار ہوتے ہیں۔