ملکی ترقی کیلئے دہشتگردی ‘ فرقہ واریت کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا: ا فضل شاہین

چونیاں(نامہ نگار) ٹیچر محمد افضل شاہین نے اپنی تنخواہ سے کلاس دہم ڈی کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا۔نعت ، تلاوت، تقاریر ،ملی نغموںاور کوئزکے مقابلے ہوئے ۔ جس میں طلبہ عاطف جاوید، محسن رشید،ساجد علی سیفی ،اکرام علی ، رضوان احمد ہاشمی ،حارث علی ،عثمان غنی ، عرفان جٹ ،محمد دلاور،مدبر عزیز،احمد حسن،اسامہ قربان ،طارق حمید،عبدالغفارنے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں کےٹیچر محمد افضل شاہین نے کہا کہ شدت پسندی کو خیر باد کہ کر طلبہ اپنی تمام صلاحیتیں ملک وقوم کی سربلندی کیلئے وقف کر دیں۔ دہشت گردی اور فرقہ واریت کا فروغ عالمی ایجنڈا ہے اور پاکستان کو کمزور کرنے کی گہری ساز ش ہے۔
ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلئے دہشت گردی اور فرقہ واریت کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن