کراچی(آن لائن )کراچی کے علاقے شارع فیصل میں عدنان پاشا نامی نوجوان نے سرعام ہوائی فائرنگ کرنے کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی ،وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے نوجوان کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی مصروف ترین شاہراہ پر جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب عدنان پاشا نامی شخص نے سرعام ہوائی فائرنگ کی اور اس دوران وہ اپنی ویڈیو بھی بناتا رہا ،ویڈیو میں عدنان پاشا نے نازیباکلمات بھی استعمال کئے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنج بھی کیا۔