اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) روس میں مقیم نام نہاد بلوچستان انڈی پنڈنس موومنٹ کا سرکردہ لیڈر جمعہ خان مری نے موومنٹ سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔ جمعہ خان کے اعزاز میں ماسکو میں مقیم پاکستانیوں نے ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی تھی جس کا اہتمام ملک شہباز اور چوہدری زاہد نے کیا۔ دونوں پاکستانیوں نے جمعہ خان مری کو ماسکو میں قائم پاکستانیوں کی تنظیم کی صدارت بھی پیش کی جسے جمعہ خاں مری نے قبول کر لیا۔ تقریب میں پاکستانیوں نے گوبراہمداغ گو‘‘ گو جمعہ مہربیار گو‘‘ کے نعرے لگائے۔ ڈاکٹر جمعہ خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ نواز شریف اور عمران خان پر توجہ دینا چھوڑیں اور ان بلوچوں پر توجہ دیں جو بھارت کی ایماء پر پاکستان کے خلاف کام کر رہے ہیں۔