لاہور (آئی این پی) سرگودھا کے حلقہ پی پی 30 میں ٹکٹ منسوخ ہونے پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو پارٹی نشان ہٹا کر آزاد حیثیت کا انتخابی نشان پک اپ الاٹ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس حلقہ کے مسلم لیگی ایم پی اے طاہر اقبال سندھو کے انتقال کے بعد ضمنی الیکشن میں مرحوم ایم پی اے کے کزن یاسر ظفر سندھو کو امیدوار نامزد کیا گیا تاہم نواز شریف کے پارٹی صدارت سے نااہل ہونے کے باعث انکا ٹکٹ بھی منسوخ ہوگیا جس کے بعد مسلم لیگی امیدوار یاسر ظفر سندھو کو شیر کی بجائے آزاد حیثیت کا انتخابی نشان پک اپ الاٹ کردیا گیا۔ اس حلقہ سے پی ٹی آئی کے راؤ ساجد محمود اور دوسرے امیدوار راؤ یاسر ظفر سندھو، راؤ وقاص احمد، عاصم اقبال میدان میں ہیں اور پولنگ 4 مارچ کو ہوگی۔
حلقہ پی پی 30: ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کا پارٹی نشان ٹکٹ منسوخ، پک اپ الاٹ
Feb 25, 2018