راولپنڈی (آئی این پی+ ایجنسیاں) فرنٹیئر کانسٹیلری(ایف سی) بلوچستان نے کوئٹہ کے علاقے کاہان میں آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیاجبکہ 11دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا۔ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے، فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) بلوچستان نے کوئٹہ کے علاقہ کاہان میں آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا جبکہ گیارہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔
کوئٹہ: ایف سی کا آپریشن ،ایک دہشت گرد ہلاک، 11گرفتار‘ اسلحہ برآمد
Feb 25, 2018