متحدہ میں دھڑے بن سکتے ہیں‘ ووٹ بنک تقسیم نہیں ہونے دینگے: فاروق ستار

Feb 25, 2018

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم میں دھڑے بن سکتے ہیں‘ ووٹ بنک تقسیم نہیں ہوسکتا۔ پتنگ اور اس کی ڈور کو ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا۔ پتنگ کی ڈور مظلوموں کے ہاتھ میں رہے گی۔ ایم کیو ایم کاووٹ بنک کسی صورت تقسیم نہیں ہوسکتا۔ کارکنوں سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ آج بھی الیکشن کمشن میں ایم کیو ایم کا سربراہ میں ہوں‘ کوئی طاقت ایک ایم کیو ایم کو تقسیم نہیں کرسکتی۔ میں کسی چھینا جھپٹی میں پتنگ کو پھٹنے نہیں دوں گا‘ پتنگ کی ڈور مہاجروں کے ہاتھ میں رہے گی۔ پارٹی اختلافات کو طول نہیں دینا چاہتا۔الیکشن کمشن میں معاملہ بہادر آباد والے جیت گئے۔ پارٹی اختلافات کا معاملہ نادان دوستوں نے اٹھایا، کوئی تجویز دینی ہے تو ثالثی کرانے والوں کے ذریعے دی جائے۔ 1992ء میں ایم کیو ایم حقیقی بنائی گئی تھی، تمام سیٹیں ایم کیو ایم پاکستان کے پاس ہیں‘ حقیقی کے پاس کوئی سیٹ نہیں۔

مزیدخبریں