پروین رحمن قتل کی دوبارہ تحقیقاتکے لئے 8 رکنی جے آئی ٹی تشکیل، 15 روز میں رپورٹ پیش کریگی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈائریکٹر اورنگی پائلٹ پروجیکٹ پروین رحمان کے قتل کی دوبارہ تحقیقات ہوں گی نجی ٹی وی کے مطابق قتل کی تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی بنا دی گئی آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی سفارش پر جے آئی ٹی بنائی گئی آٹھ رکنی جے آئی ٹی ایس ایس پی ویسٹ کی سربراہی میں بنائی گئی ہے جس میں مالی اداروں کے افسران، رینجرز اور ایف آئی اے کے افسران شامل ہیں جے آئی ٹی 15 دن میں تفتیش مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی پروین رحمان کو 2013ء میں کراچی میں قتل کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن