نئی حلقہ بندیاں گائیڈ لائن شائع نہ کرنے پر مسلم لیگ ن، متحدہ و دیگر پارٹیوں کے تحفظات

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سیاسی جماعتوں نے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق گائیڈ لائنز شائع نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں کے تحفظات ہیں کہ گائیڈ لائنز کے بغیر نئی حلقہ بندیوں کا مسودہ کیسے تیار کر لیا گیا؟ الیکشن کمشن کی طرف سے آئندہ چند روز میں نئی حلقہ بندیوں کا اعلان متوقع ہے۔ سیاسی جماعتوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن نے دکھاوے کا مشاورتی اجلاس بلایا سیاسی جماعتوں کی طرف سے مشاورتی اجلاس میں اعتراضات اٹھائے جانے کا امکان ہے۔ نئی حلقہ بندیوں پر مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم سمیت بعض جماعتوں کو تحفظات ہیں۔ الیکشن کمشن نے نئی حلقہ بندیوں پر سیاسی جماعتوں کا اجلاس کل 26 فروری کو طلب کر لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...