سمندری: منچلوں نے پابندی کے باوجود کھلے عام بسنت منالی‘ پولیس چھاپے ہی مارتی رہی

Feb 25, 2018

سمندری‘ عارف والا (نامہ نگاران) سمندری شہر میں گزشتہ روز دن بھر بسنت منائی جاتی رہی منچلوں نے پتنگ بازی کرکے قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر بسنت منانے کے اعلانات ہوتے رہے جس پر پولیس حرکت میں آگئی۔ گزشتہ شب پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ایک پتنگ فروش محمد جمیل کو گرفتار کر لیا۔انکے قبضہ سے 500 پتنگ اور کیمیکل والی ڈور کی برآمد کر لی ‘اس کے باوجود سمندری شہر کا آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے بھرا رہا ۔ مقامی پولیس اس کو روکنے میں بے بس نظر آئی ۔ایس ایچ او عارف والا سٹی نے ڈی پی او کی ہدایت پر محلہ محمد پورہ میں خلیل احمد کی دکان پر چھاپہ مارا تو ملزم عقبی راستہ سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ہزاروں پتنگیں و ڈوریں قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔
پتنگ بازی

مزیدخبریں