بلوچستان اسمبلی ،نئی حکومت آنے کے بعد پشتونخوامیپ اور نیشنل پارٹی کے ارکان اپوزیشن بنچوں پر چلے گئے، 11 کی رخصت منظور

کوئٹہ (آن لائن) نئی حکومت آنے کے بعد بلوچستان اسمبلی کے پہلے اجلاس میں سابقہ حکومت میں شامل پشتونخوامیپ اور نیشنل پارٹی کے اراکین اپوزیشن بنچوں پر چلے گئے جبکہ ساڑھے چار سال سے اپوزیشن کا کردار ادا کرنیوالی جماعتیں بھی اپوزیشن بنچوں پر تشریف فرما تھیں۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس سپیکر راحیلہ حمید درانی کے صدارت میں ہوا اجلاس میں سابقہ حکومت میں شامل پشتونخواملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کے اراکین اسمبلی کے پہلے اجلاس میں اپوزیشن بنچوں پر چلے گئے جبکہ جمعیت علماء اسلام ، عوامی نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی پہلے سے ہی اپوزیشن میں ہے ۔علاوہ ازیں اجلاس میں 11 ارکان کی رخصت کی درخواستیں منظور کی گئی۔ اجلاس سپیکر راحیلہ حمید درانی کی صدارت میںہوا۔ اجلاس میں شیخ جعفر خان مندوخیل، اکبر آسکانی، سرفراز چاکر ڈومکی، نواب محمد خان شاہوانی، طارق مگسی، سردار رضا بڑیچ، رحمت صالح بلوچ، مجیب الرحمان، محمد حسنی، ثمینہ خان، کشور جتک اور انیتہ عرفان کی درخواستیں منظور کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...