پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور کے علاقہ پہاڑی پورہ میں کورٹ میرج کے تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ڈی ایس پی فقیر آباد سرکل طاہر خان داوڑ کے مطابق کچھ عرصہ قبل چارسدہ کے علاقہ نستہ سے تعلق رکھنے والے عامر ولد اولس خان نے ارشد ساکن بڈھ بیر کی بیٹی سے کورٹ میرج کی تھی جس کاملزم اور اس کے اہل خانہ کو شدید رنج تھا اور اسی کیس میں پولیس نے ملزم عامر کو گرفتار بھی کیا تھا جو سنٹرل جیل پشاور میں قیدتھا، ہفتہ کے روز ملزم عامر ضمانت پر رہا ہوا تو وہ اپنے رشتہ داروں شیر عالم ولد میر ارباز، حارث اور واجد کے ہمراہ واپس گاﺅں جارہا تھا کہ اس دوران راستہ میں نیلاب سی این جی اسٹیشن کے قریب پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں عامر اور شیر عالم موقع پر ہی جاں بحق جبکہ حارث اور واجد شدید زخمی ہوگئے۔
پشاور 2/ جاں بحق
پشاور: پسند کی شادی کا انجام، سسر کی فائرنگ، داماد سمیت 2 افراد قتل، دو زخمی
Feb 25, 2018